ہفتہ‬‮   23   ستمبر‬‮   2017
4

ان دو کام سے کوئی ایک کریں سعودی عر ب نے بشارالاسد کو واضح پیغام دیدی


1473240325dailyausaf

ریاض(روز نامہ اوصاف)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام کے سیاسی مستقبل میں بشار الاسد کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ بشارالاسد تنازع کے پرامن حل کے لیے اقتدار چھوڑ دیں۔ لندن میں امریکا اور روس کے درمیان شام کے تنازع پرہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ لندن میں امریکا اور روس کے درمیان شام کے تنازع پرہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے اور دونوں بڑی طاقتیں کسی حتمی فیصلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو یہ فیصلہ کرناہوگا کہ بشارالاسد کی شام کے سیاسی مستقبل میں کوئی جگہ نہیں۔ انہیں مسئلے کے سیاسی حل یا جنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ امریکا اور روس کے درمیان شام کے بحران کے حوالے سے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر کوئی سمجھوتہ طے پا سکتا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


اہم خبریں

دلچسپ و عجیب

تازہ ترین ویڈیو

Copyright © 2017 Sun International . All Rights Reserved