ہفتہ‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2017
2

خوبصورت نظر آنے کیلئے بہترین بیوٹی ٹپس


1472975780dailyausaf

فیس ماسکس: اپنی جلد کی ٹائپ معلوم ہونا ہر خاتون کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے خاص طور پر کوئی فیس ماسک یا دیگر بیوٹی ٹریٹمنٹ کرنے سے پہلے تاہم یہ چند ماسک آپ کی جلد کو مثالی جگمگاہٹ دینے کے لیے کافی ہیں۔ ایلوویرا ماسک: ایلوویرا کے متعدد فوائد ہیں خاص طور پر جب اسے جلد پر استعمال کیا جائے تو مثالی جگمگاہٹ کے ساتھ ساتھ اس کے خلیات کو ہونے والے نقصانات کی بھی تلافی کردیتا ہے۔ انڈے کی سفیدی و شہد کا فیس ماسک: یہ جادوئی اثر کرتا ہے بس آپ کو ایک انڈے کی سفیدی اور ایک چائے کا چمچہ شہد کسی کپ میں مکس کرنا ہے اور پھر اسے آہستگی سے اپنے چہرے سے گردن تک مساج کی طرح لگانا ہے جس کو دھونے کے بعد آپ جگمگاتی روشن جلد کو دیکھیں گے۔ دودھ و شہد کا ماسک: یہ فوری جگمگاہٹ کے حصول کا ایک بہترین طریقہ ہے آدھے کپ تازہ دودھ میں ایک چمچ شہد کو ملائیں اور اس بیوٹی ماسک کو اپنے چہرے پر لگائیں، اس کے نتائج آپ کو حیرت میں مبتلا کردیں گے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


اہم خبریں

دلچسپ و عجیب

تازہ ترین ویڈیو

Copyright © 2017 Sun International . All Rights Reserved