ہفتہ‬‮   23   ستمبر‬‮   2017
2

وزیر اعلی نے مفت اسما رٹ فون دینے کا اعلان کر دیا وہ بھی کن لو گو ں کیلئے جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گ


1473239936dailyausaf

ممبئی(روزنامہ اوصاف)بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکلیش یادیو نے دو لاکھ روپے سے کم سالانہ آمدنی رکھنے والے خاندانوں کے تمام نوجوانوں کو مفت اسمارٹ فونز فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اکلیش یادیو کی سماج وادی پارٹی کی حکومت کا ایک بیان میں کہناتھا کہ یہ اسمارٹ فونز غریب نوجوانوں کو حکومتی منصوبوں اور پالیسیوں سے آگاہ رکھنے کا کام کریں گے،جو نوجوان مفت فون کا خواہشمند ہوگا اسے آن لائن رجسٹریشن کرانا ہوگی جس کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا۔یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اتر پردیش میں اگلے سال کے آغاز میں انتخابات ہونے والے ہیں۔یہ پہلی بار نہیں کہ اکلیش یادیو نے جدید ڈیوائسز کو ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا ہے، 2011 کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد 2012 میں انہوں نے مفت لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی لاگت سو کروڑ انڈین روپے تھی۔مگر وہ اپنے وعدوں سے مکرنے سے بھی نہیں شرماتے، اگرچہ ان کی حکومت نے کروڑوں ڈالرز سے لیپ ٹاپس خرید بھی لیے تھے مگر بتدریج ان ڈیوائسز کی فراہمی روک دی گئی جسے گزشتہ سال محدود پیمانے پر پھر شروع کیا گیا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


اہم خبریں

دلچسپ و عجیب

تازہ ترین ویڈیو

Copyright © 2017 Sun International . All Rights Reserved