ہفتہ‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2017
8

چیونگم میں شامل ہونےوالے اجزائے ترکیبی کودنیا ں سے کیوں چھپایا جاتا ہے ، تحقےق


1473244095dailyausaf

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف) چیونگم بھوک مٹاتی ہے ، منہ کی بدبو ختم کرتی ہے اور منہ سے مضر صحت بیکٹیریا کا خاتمہ کرتی ہے، وہیں یہ بہت سی خطرناک بیماریوں کا باعث بھی بن رہی ہے۔ صحت سے متعلق ویب سائٹ ”مرکولا ڈاٹ کام“ پر اپنے ایک مضمون میں چیونگم کے حوالے سے ڈاکٹر مرکولا کا روح فرسا انکشافات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ چیونگم میں شامل کم از کم پانچ اجزاءبچوں اور بڑوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر دیتے ہیں ، جبکہ کئی والدین اور معالجین کو پتا ہی نہیں ہوتا کہ یہ بیماری چیونگم کی پیدا کردہ ہے اور وہ دیگر غذاﺅں کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں۔ یہ اضافی مادہ ذائقہ بہتر بنانے کے لیے چیونگم میں استعمال کیا جاتا ہے، مگر ماہرین کے مطابق اسپارٹیم فوڈ انڈسٹری میں استعمال ہونے والا سب سے خطرناک مادہ ہے اور چیونگم کی تیاری میں اس کا بھرپور استعمال ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چیونگم کھانے کی وجہ سے جو بیماریاں جنم لیتی ہیں ان میں بیش تر اسپارٹیم کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔ امریکا میں غذا و دوا کی نگرانی کرنے والے ادارے ایف ڈی اے (فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن) نے 1980ءمیں اس پر پابندی عاید کر دی تھی مگر بعدازاں پابندی ا±ٹھا لی گئی، تاہم ڈاکٹرز عام غذاﺅں میں اس کیمیکل کا استعمال ناپسند کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مادہ خلیوں میں ہیجان پیدا کرنے کی وجہ سے زہریلی خاصیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے انسان نہ صرف ذہنی طور پر کمزور ہو جاتے ہیں بلکہ دیگر اعصابی بیماریوں کا بھی نشانہ بنتے ہیں۔ نیز یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اسپارٹیم ایک زہریلے مادے اسیسیول فیم پوٹاشیم سے ملتی جلتی خاصیت رکھتا ہے اور جانوروں پر کیے گئے تجربات سے پہ چلا ہے کہ اسیسیول فیم پوٹاشیم کینسر پیدا کرنے والا مادہ ”کارسی اوجن“ ہے۔ بی ایچ ٹی: یہ کیمیائی مادہ غذا کے ذائقے، رنگ اور خوشبو کو طویل عرصے تک برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جدید طبی تحقیق کی روسے جسم میں بی ایچ ٹی کی زیادتی اہم جسمانی اعضا گردوں اور جگر میں زہریلے اثرات پیدا کرتی ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


اہم خبریں

دلچسپ و عجیب

تازہ ترین ویڈیو

Copyright © 2017 Sun International . All Rights Reserved