ہفتہ‬‮   23   ستمبر‬‮   2017
8

بارات کی رات دولہا کی اےسی حرکت کہ دلہن بے ہوش ہوگئی


1473234455dailyausaf

لدھیانہ (روز نامہ اوصاف)بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں دولہا نے بارات لے کر دلہن کے گھر جاتے ہوئے نہر میں چھلانگ لگا دی ، ابتدائی طورپر اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم باراتیوں کا کہناتھاکہ رات سے ہی گھبراہٹ کی شکایت کررہا تھا۔ امر اجالا ویب سائٹ کے مطابق واقعہ آج لدھیانہ میں پیش آیا جہاں شادی کے لئے دولہا سج دھج کر گھر سے بارات لے کر نکلالیکن راستے میں اس نے اچانک ایسا قدم اٹھادیا کہ باراتی کانپ کر رہ گئے۔بھارت میں سورج آگ برسانے لگا ، 100 سے زائد افراد ہلاک ،درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوزکرگیالدھیانہ میں جمعہ کی دوپہر دولہا 29 سالہ موہت گلاٹی کی بار ات سدھوا نہر کے قریب سے گزر رہی تھی کہ دولہے نے اچانک نہر میں چھلانگ لگادی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے، دس غوطہ خورنوجوان کی تلاش کے لئے نہر میں اتارے گئے اور انتظامیہ کی جانب سے نہر کا پانی بھی بند کروا دیا گیالیکن آخری اطلاعات تک کوئی کامیابی نہیں ملی۔دوسری جانب دولہے کے نہر میں چھلانگ مارنے کی خبر سنتے ہی دلہن بیہوش ہو گئی۔ اسے بھی اہل خانہ فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔جموں کالونی کے رہائشی صرف کرشن کے ایک بیٹا موہت گلاٹی اور ایک بیٹی ہے،بیٹی کی پہلے ہی شادی ہو چکی ہے۔رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ موہت نہایت ہی شریف نوجوان تھا،رات کو اس نے گھبراہٹ ہونے کی بات کی تھی۔پولیس نے پولیس واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


اہم خبریں

دلچسپ و عجیب

تازہ ترین ویڈیو

Copyright © 2017 Sun International . All Rights Reserved