ہفتہ‬‮   23   ستمبر‬‮   2017
8

دنیا بھر میں مرد گھر کی صفائی ستھرائی کے امور زیادہ انجام دینے لگے،تحقےق


1473231812dailyausaf

اسلام آباد(روز نامہ اوصاف)آکسفور ڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق گزشتہ پچاس برس میں مردوں کی طرف سے گھر یلو کام کاج کے رجحان میں اضافہ ہوگیا ہے۔خواتین کے گھریلو کام کے دورانیے میں کمی آرہی ہے۔مردوں کے صفائی ستھرائی اور گھر کے دیگر امور سرانجام دینے میں اضافہ 1961سے2011کے درمیان نوٹ کیا گیا،تاہم اسی عرصے کے دوران خواتین اب بھی اوسطاً 2 گھنٹے یومیہ زیادہ کام کرتے پائی گئی۔ ناروے، ڈنمارک اورفن لینڈ میں مردو خواتین گھر کے کام میں یکساں وقت دیتے ہیں۔دنیا بھر میں مرد گھر کی صفائی ستھرائی اور دیگر امور زیادہ انجام دینے لگے اورگھریلو کام کاج میں ان کی دلچسپی میں اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ پچاس برسوں میں خواتین کے کام میں کمی آئی لیکن وہ اب بھی مردوں کے مقابلے میں زیادہ گھر کے کام کرتی ہیں۔گزشتہ پچاس برسوں میں 19ممالک میں مردوں کی طرف سے کام میں سرانجام دینے کے باوجود خواتین مردوں کے مقابلے میں یومیہ دو گھنٹے زیادہ کرتی ہیں۔ اٹلی اور اسپین میں آج بھی خواتین مردوں سے کہیں زیادہ گھریلو کام کرتی ہیںاور مرد بہت ہی کم ہاتھ بٹاتے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


اہم خبریں

دلچسپ و عجیب

تازہ ترین ویڈیو

Copyright © 2017 Sun International . All Rights Reserved