ہفتہ‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2017
2

یوم پاکستان کی پریڈ میں چینی اور ترک دستہ شریک ہو گا


ngbfvd

یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان کے درالحکومت اسلام آباد میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پریڈ میں چینی اور ترک دستہ شریک ہو گا جبکہ پریڈ میں ترکی کا ملٹری بینڈ بھی شریک ہو گا۔ واضح رہے یوم پاکستان کو منانے کیلئے ہر سال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں پاکستان کی مسلح افواج پریڈ بھی کرتی ہیں۔
اس موقع پر ملک بھر سے لوگ فوجی پریڈ کو دیکھنے کے لیے اکھٹے ہوتے ہیں۔ 2008ء کے بعد سیکیورٹی خدشات اور ملک کو درپیش مسائل کے باعث پریڈ کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا لیکن 23 مارچ 2015ء کو 7 سال کے عرصے کے بعد فوجی پریڈ کا انعقاد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا ۔ جس میں صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان اور مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا جس کی قیادت پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے خود کی تھی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


اہم خبریں

دلچسپ و عجیب

تازہ ترین ویڈیو

Copyright © 2017 Sun International . All Rights Reserved