ہفتہ‬‮   23   ستمبر‬‮   2017
2

ترکی نے بڑے یورپی ملک کے خلاف ایسا قدم اٹھالیا کہ جان کر آپ بھی داد دیں گے


news-1489506541-1419_large

ترکی اور روس کے درمیان جنگ ہوتے ہوتے بچی، اور کشیدگی اب بھی قائم ہے، مگر دوسری جانب ترکی اور نیدرلینڈز کے درمیان شروع ہونے والا سفارتی تنازعہ دیکھتے ہی دیکھتے جنگ کی صورت اختیار کر گیا ہے۔
ویب سائٹ RT کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے نہ صرف نیدرلینڈز کے سفیر پر پابندی عائد کردی ہے بلکہ ہر قسم کی سفارتی پروازوں اور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کو بھی منسوخ کردیا ہے ۔ ترک نائب وزیراعظم نعمان کرتلموس کا کہنا ہے کہ ناصرف سفارتی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے بلکہ نیدرلینڈز کے سفیر کو بھی ترکی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سفیر کورنیلس وان ریج ان دنوں چھٹیاں منانے کے لئے اپنے وطن گئے ہوئے ہیں۔

چین کا سب سے خطرناک ہتھیار، ایسی چیز بنانا شروع کر دی کہ اگر جنگ ہوئی تو امریکی فوجیں اپنی جگہ سے ہل بھی نہیں سکیں گی، تفصیلات جان کر امریکیوں کی ہوائیاں اڑ گئیں
اس تنازعے کا آغاز نیدر لینڈز کی جانب سے اپنے ملک میں ترک سیاسی رہنماﺅں کی تقاریر پر پابندی عائد کئے جانے سے ہوا۔ اس پابندی کا جواب دیتے ہوئے ترکی نے نیدرلینڈز کے وزراءکا اپنے ملک میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا۔ترک نائب وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیدرلینڈز کی جانب سے ترک وزیرخارجہ کے طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینا اور ترک فیملی منسٹر کے ساتھ غیر مناسب سلوک یورپ کے انہدام کی نشانی ہے۔
ترک حکام کا کہنا ہے ”ہم وہی کررہے ہیں جو انہوں نے ہمارے ساتھ کیا۔ ہم نیدرلینڈز کے سفارتکاروں کی پروازوں کو ترکی میں لینڈ کرنے یا ہمارا ائیرسپیس استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں دے رہے۔“ ترک حکومت اب اس بات پر بھی غور کررہی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رسمی معاہدے کو بھی ختم کردیا جائے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


اہم خبریں

دلچسپ و عجیب

تازہ ترین ویڈیو

Copyright © 2017 Sun International . All Rights Reserved