ہفتہ‬‮   23   ستمبر‬‮   2017
2

گلگت بلتستان میں خوفناک دھماکہ، کئی اضلاح میں زمین لرز اٹھی


glacmelt

گلگت بلتستان میں رات گئےآسمان روشن ہوگیا، متعدد اضلاع میں روشن ستارہ شہاب ثاقب گرتے ہوئے دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں رات گئے شہاب ثاقب گرنے کی اطلاعات ملی ہیں ، عوامی سطح پر ملنے والی اطلاعات کے مطابق گلگتمیں دھماکے کی آوازسنی گئی اورآسمان روشنی سے چمک اٹھا، دھماکہ گلگت ، غِذر، دیامیر، گاہ گوچ، اورنگر کے اضلاع میں سنا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے زمین لرزگئی تھی، خیال کیا جاتا ہے کہ دھماکے کی آواز شہاب ثاقب یا ستارے ٹکرانےکی وجہ سے ہوسکتی ہے۔محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے مطابق شہاب ثاقب گزشتہ رات نو بجے کے قریب آسمان پر دیکھا گیا، شہاب ثاقب کی تیزآواز گلگت سے شندور تک سنی گئی، شہاب ثاقب کے ساؤنڈ بیریئر کراس کرنے سے تیز آواز پیدا ہوئی اور پھر آسمان پر تیز روشنی پھیل گئیں۔محکمہ اطلاعات کے مطابق شہاب ثاقب کے زمین سے ٹکرانےکی اطلاعات نہیں ملی نہ ہی کہیں اس کے گرنے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع ملی ہے۔کبھی کبھار آپ نے دیکھا ہو گا کہ آسمان سے ایک تارا ٹوٹتا ہے اور روشنی کی تیز لکیر چھوڑ کر غائب ہو جاتا ہے ۔ یہ روشنی کی لکیر بنانے والی چیز شہاب ثاقب یا (میٹیور ) ہے ۔ ’’شہاب‘‘ کے معنی ’’ٹوٹنے والا ستارہ‘‘ اور’’ثاقب‘‘ کے معنی ’’روشن‘‘کے ہیں ۔گویا شہاب ثاقب کے معنی ٹوٹنے والے روشن ستارے کے ہیں، دراصل شہاب ثاقب ستارے نہیں اور نہ یہ ستاروں کی طرح خود سے روشن ہیں بلکہ جب یہ ہوا سے رگڑ کھا کر جل اُٹھتے ہیں تو روشنی انہیں شہابیے یا میٹیورئٹ کہتے ہیں ۔دنیا کے بہت سے عجائب گھروں میں شہاب ثاقب موجود ہیں، جو دنیا کے مختلف ملکوں میں گرے ہوئے ملے، سائنسدانوں نے کی تحقیات کے سے یہ بات سامنے آئی کہ شہاب ثاقب میں وہی دھاتوں کامادہ ملا جوزمین پرموجود ہے۔انیس سو ترانوے میں کینیڈا اورامریکا میں اتنے شہاب ثاقب گرے کہ ان کا شور دور دور تک سنائی دیا گیا اور لوگ خوف و حیرت سے دم بخود ہوگئے، اٹھارہ سو چھیترمیں شروپ شائرمیں ایک بہت بڑا شہاب ثاقب گرا، جو برطانیہ کے عجائب گھرمیں موجود ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


اہم خبریں

دلچسپ و عجیب

تازہ ترین ویڈیو

Copyright © 2017 Sun International . All Rights Reserved