ہفتہ‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2017
6

’’کایا پلٹ گئی ‘‘ میرا نے مولانا طارق جمیل کے پاس جانے کا اعلان کردیا ۔۔ کیا کرنے جا رہی ہیں ؟


56e7ee6ceda1f

خبروں کی شہ سرخیوں کی زینت بننے اور میڈیا کی خبروں میں رہنے کے فن کی ماہر اداکارہ میران نے اب مولانا طارق جمیل کیساتھ ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے کہا کہ وہ دین کی آگاہی کیلئے مولانا طارق جمیل سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں اور خواتین کے حوالے سے کچھ پیچیدگیوں پر بھی معلومات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ فلم انڈسٹری کی زبوں حالی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ لاہور کی فلم انڈسٹری فعال ہونے کے بعد ہی فنکاروں کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمت میں یہ گزارش پیش کریں گی کہ وہ لاہور کی فلم انڈسٹری کی بحالی کے بارے میں سوچیں۔ اداکارہ میران نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر ان کی سفارشات پر عمل کیا جائے تو لاہور میں فلم انڈسٹری کا جام پہیہ ایک بار پھر رواں دواں ہو سکتا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


اہم خبریں

دلچسپ و عجیب

تازہ ترین ویڈیو

Copyright © 2017 Sun International . All Rights Reserved