ہفتہ‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2017
8

نئی دہلی،خاتون نے مردکو اس کے نازک حصے سے محرو م کر ڈالا


1489417345dailyausaf

شادی شدہ جوڑوں میں جنسی تعلق کوئی ایسی بات نہیں کہ یہ گھر کی چار دیواری کے باہر زیر بحث آئے۔لیکن اس اہم اور حساس تعلق میں بعض اوقات کچھ ایسی حساسیت اور سنگینی پیدا ہوجاتی ہے جب ایک تنازعہ پیدا ہوکر تماشہ بن جاتا ہے اور پھر اب تو سوشل میڈیا کا دور ہے۔ اس واقعے کو پوری دنیا میں پھیلنے میں دیر نہیں لگتی۔ایسا ہی کچھ نئی دہلی کے رہائشی 31سالہ یادیو کے ساتھ ہوا جو ٹیکسی چلاتا ہے اور دن کا زیادہ وقت گھر سے باہر گزارتا ہے۔ یادیو کی شادی کی دس سال گزر چکے ہیں لیکن اس کے گھر میں اولاد نہیں ہے۔ ایک دن یادیو کی بیوی نے گھریلو مسائل بڑھنے پر تنگ آکر جارحیت کی ساری حدیں پارکرتے ہوئے اس کے جسم کا نازک حصہ کاٹ دیا۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق یادیو نے ہوش آنے پر خود طبی امداد کےلئے تگ ودو کی۔جبکہ اس کی بیوی نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کو تفصیلات بتاتے ہوئے ساوتری کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر پچھلے دس سال سے اس سے جنسی قطع تعلق کیے ہوئے تھا اور وہ کہا کرتا تھا کہ تمھارا چہرہ مجھے پسند نہیں۔اور جب ساوتری یادیو کو اولاد کاکہا کرتو وہ اسے کہتا کہ اس نے کچھ اور عورتوں سے جنسی تعلق قائم کررکھا ہے۔ اور ان سے اس کے بچے بھی ہیں۔ اور وہ نہیں چاہتا کہ ساوتری سے اس کے بچے بھی بدصورت پیدا ہوں۔ وقوعہ کے روز وہ رات بھر باہر گزارنے کے بعد صبح گھر آیا اور نہانے گھس گیا۔جیسے ہی وہ باہر نکلا میں نے اس پر حملہ کر کے اس کا نازک حصہ کاٹ دیا۔ادھر ڈاکٹروں نے یادیو کے کئی گھنٹوں کے آپریشن کے بعداس کے نازک حصے کو جوڑ دیا ہے اور اسے کے جلد ٹھیک ہوجانے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


اہم خبریں

دلچسپ و عجیب

تازہ ترین ویڈیو

Copyright © 2017 Sun International . All Rights Reserved